39

حضورؐ کے دین کو تخت پر لانا اور نفاز دین ہمارا اولین مشن ہے،حاجی رمضان احمد

حضورؐ کے دین کو تخت پر لانا اور نفاز دین ہمارا اولین مشن ہے،حاجی رمضان احمد

دولتالہ (نامہ نگار)حضورؐ کے دین کو تخت پر لانا اور نفاز دین ہمارا اولین مشن ہے لوگوں کی دنیا و آخرت سنوارنے کے لیے نبی کریم ؐ کے دین کو تخت پر لا کر قرار داد مقاصد کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور اور قوانین مملکت کو شریعت محمدیہ کے مطابق ڈھال کر عملی طور پر نفاز وقت کا اہم تقاضا ہے کرین پارٹی اسی منشور پر عمل پیرا ہے عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کی ہر ممکن حفاظت اور دین اسلام کے پیغام محبت،امن اور درس غیرت و حمیت کو عام کیا جائے گا پاکستان کلمے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا یہ پر دین محمدی کا مکمل نفاز ہمار ا مقصد اور منشور ہے

ان خیالات کا اظہار امیر ضلعی راولپنڈی حاجی رمضان احمد نے ناظم اعلی پی پی 9ٹھیکدار ظہور احمد نے زیر اہتمام سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہماری ٹیمیں جانی و مالی ہر قسم کی امداد کے لیے پیش پیش رہیں ہم مملکت خداداد پاکستان میں کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں ہمیشہ متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اس موقع پر نائب امیر قاری بشیر احمد،سرپرست اعلی یوسی دولتالہ حافظ مزمل مشتاق رضوی،علامہ عثمان رضوی،راجہ اشتیاق،حافظ قاسم ،سرپرست اعلیٰ پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی،صدر راجہ محمد اسحاق،جنرل سیکرٹری چوہدری نواز کسانہ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا

قبل ازیں کرین پارٹی کی جانب سے پریس کلب دولتالہ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد جب کہ پریس کلب دولتالہ کی جانب سے ٹھیکیدار ظہور احمد کو ناظم اعلی پی پی9مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی کرین پارٹی قائدین نے پریس کلب دولتالہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ دولتالہ کی صحافی برادری قلم کی حرمت کیا پاسداری جاری رکھے گی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا دولتالہ راجہ مبین مشتاق،نوید افسر راجہ،محمد اشفاق انجم،رانا ابرار صدف،شکیل مغل،حبیب اللہ،سجاد اکرم ،قاری شفقت محمود،مرزا حسیب،محمد عمر سمیت کثیر تعداد میں میڈیا نمائندگان،پارٹی کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں