21

سندھ میں سیلاب متاثرین اس سرد موسم میں کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار پڑے ہیں ، صنعان خان قریشی

سندھ میں سیلاب متاثرین اس سرد موسم میں کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار پڑے ہیں ، صنعان خان قریشی

ٹھٹھہ نمائندہ
سندھ میں سیلاب متاثرین اس سرد موسم میں کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار پڑے ہیں ، جبکہ سندھ پر قابض پیپلز پارٹی مکمل ناکام ہوچکی ہے ، جسقم چیئرمین صنعان خان قریشی ، پریس کلب میں سینئر صحافی امین فاروقی کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
سیلاب متاثرین کے نام پر اربوں کھربوں روپے کا فنڈ ہڑپ کریا گیا ہے ، کوئ پوچھنے والا نہی ، دوسری جانب سندھ میں سرمایہ دار طبقہ اپنے فیکٹریوں میں مقامی لوگوں کو نوکریاں نہی دے رہا ، جو سراسر ظلم کے زمرے میں آتا ہے

، سرمایہ دار پرامن سندھیوں کو نوکریاں دے جو انکا آئینی حق ہے ، ہم جلد سندھ میں ان فیکٹریوں کے سامنے دھرنے دیں گے جو مقامی لوگوں کو روزگار فراہم نہی کرے گا ، جسقم کے مرکزی چیئرمین ہونے کے ناطے سندھ کے نوجوانوں کو تعمیری اور مثبت سوچ پر لا کرکھڑا کردیا ہے ، ہم ملک اور اداروں کیخلاف نہی ،

میری کوشش ہیکہ سندھ اب ترقی کی طرف بڑھے ، یہاں کے باصلاحیت نوجوانوں کو ہر شعبہ میں نوکریاں ملے تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو ، ہم پرامن سیاست اور سندھ حقوق کے لئے آئینئ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، سندھ میں رہنے والے ہر وہ لوگ جو جو سندھ کو مادر وطن سمجھتے ہیں ہمارے بھائ ہیں یہاں کے مقامی افراد کو فیکٹریوں میں نوکریاں دئے جانا چاہیئے تاکہ سندھ اور پاکستان ترقی کرتا رہے ، افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے لئے کچھ نہ کرسکی ، عوام انسے اب بیزار ہے

، اور میں اسی نہج پر اپنے شہید بابا بشیر خان قریشی کے سوچ فکر اور پنے رہبر جی ایم سید کے مشن پر کاربند ہوں اور اپنے کارکنان کو لے کر قافلہ بڑھا رہا ہوں ، ہمارے پرامن سیاسی جدوجہد کی راہ میں ادارے رکاوٹ نہ بنیں ، البتہ ان لوگوں سے ہم لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں جو منفی نعرے بازی اور تخریب کارانہ طریقہ پر کاربند ہیں اس موقع پر انکے ہمراہ نظام جوکیو ، صدر پریس کلب مقصود احمد جوکیو ، علی مصطفیٰ پہنور ، مشتاق بھنبھرو اور میر مرتضیٰ پہنور بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں