34

یونین کونسل بھنبھور میں سرکاری زمینوں پر قبضے کرکے باہر کے لوگ بڑی تعداد میں آرہے ہیں جسے مقامی لوگ اقلیت میں بدل رہے ہیں ، جسکا ادارے نوٹس لیں۔ رحیم خان شورو

یونین کونسل بھنبھور میں سرکاری زمینوں پر قبضے کرکے باہر کے لوگ بڑی تعداد میں آرہے ہیں جسے مقامی لوگ اقلیت میں بدل رہے ہیں ، جسکا ادارے نوٹس لیں۔ رحیم خان شورو

ٹھٹھہ نمائندہ
یونین کونسل بھنبھور میں سرکاری زمینوں پر قبضے کرکے باہر کے لوگ بڑی تعداد میں آرہے ہیں جسے مقامی لوگ اقلیت میں بدل رہے ہیں ، جسکا ادارے نوٹس لیں۔ رحیم خان شورو
تفصیلات کیمطابق پیپلز پارٹی بھنبھور کے صدر رحیم خان شورو ، سکندر مندرو اور رفیق کچی نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھنبھور کا قدیمی گوٹھ ہاشم خان مندرو سمیت غریب آباد مارکیٹ سے آنے والے برساتی نالہ پر بااثر افراد کی جانب سے قبضہ کرکے یہاں باہر سے آئے ہوئے

افراد کو آباد کیا جارہا ہے ، جسے مقامی سندھی گوٹھوں کو اقلیت کی طرف دھکیلا جارہا ہے جبکہ پاکستان سے قبل کے قدیمی گوٹھ عبدالوھاب جوکیو ، گوٹ ہاشم مندرو ، دوست محمد زنگیانی ، سومار شورو ، خدا ڈنو شیخ اور اللہ ڈنو خانانی سمیت دیگر کیلئے گیس ، بجلی اور پانی کا حق غصب کرکے یہاں غیر قانونی طور پر آباد کرنے والوں کو دیا جارہا ہے

اور مذکورہ گوٹھ بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں ، ڈی سی ٹھٹھہ سے اپیل اور مطالبہ ہیکہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے پلے گراؤنڈ سمیت برساتی نالوں پر قبضہ ختم کرایا جائے ، دیگر صورت پیر سے علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں