45

سندھ حکومت مہنگائی اور بیروز گاری کو کنٹرول نہ کرسکی ، سیلاب زدگان کے نام اربوں روپے میں کرپشن ہوئ ہے، سراج الحق

سندھ حکومت مہنگائی اور بیروز گاری کو کنٹرول نہ کرسکی ، سیلاب زدگان کے نام اربوں روپے میں کرپشن ہوئ ہے، سراج الحق

ٹھٹھہ نمائندہ خصوصی
سندھ حکومت مہنگائی اور بیروز گاری کو کنٹرول نہ کرسکی ، سیلاب زدگان کے نام اربوں روپے میں کرپشن ہوئ ہے۔ سراج الحق ، سندھ کی عوام کے مطابق سیلاب متاثرین کو کچھ نہ مل سکا جو بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے پڑھے ہوئے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ناہیو ہاؤس گھارو میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو ،

ٹھٹھہ شہر میں عوامی جلسہ سے خطاب ، سینئر صحافی امین فاروقی کی والدہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی تفصیلات کیمطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہیکہ سندھ باب السلام ہے اور پاکستان کا اہم حصہ ہے ، سندھ کی معیشت سے پاکستان کو طاقت ملتی ہے ، پاکستان میں امن و امان کا واحد راستہ اسلامی نظام ہے ،

جس کے لئے بھرپور محنت کی ضرورت ہے ، موجود وفاق اور سندھ حکومت سندھ میں بدامنی ، بے روزگاری کے زمہ دار ہیں ، جبکہ سندھ حکومت سے سندھ میں ابتر صورتحال کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں ، آٹا جسے غریب آدمی کی زندگی وابسطہ ہے ، سو اسے بھی مہنگا کردیا گیا ہے ، ٹھٹھہ شہر میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ امن وامان کا بہتر حل اسلامی نظام میں ہے ،

عدل وانصاف کیلئے عوام جماعت اسلامی کو مظبوط کرتے ہوئے حکومت تک پہنچائے تاکہ اسلامی نظام کی راہ ہموار ہو ، دوسری جانب گھارو ناہیو ہاؤس میں محمد علی ناہیو کی دعوت پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ظہرانہ میں شرکت ، سینئر صحافی امین فاروقی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ، اس موقع پر ڈاکٹر
معراج الہدیٰ صدیقی ، حسین محنتی ، الطاف ملاح و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں