Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بلاول بھٹو زرداری اس وقت مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی،جام احسان جوکیو

بلاول بھٹو زرداری اس وقت مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی،جام احسان جوکیو

ٹھٹھہ نمائندہ خصوصی
بلاول بھٹو زرداری اس وقت مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ جام احسان جوکیو ، پریس کلب میں صحافی امین فاروقی کی والدہ محترمہ کے وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو
پیپلزپارٹی رہنماء جام احسان جوکیو نے کہا ہیکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری میں وزیر خارجہ کا منصب بہترین انداز سے نبھایا ہے بلاول اس وقت مقبول ترین نوجوان لیڈر بن چکے ہیں ، پیپلز پارٹی سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ اپ کرے گی ، پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے ہم ترقیاتی کاموں کو دیکھ رہے ہیں ،

جلد مزید کام ہوتے نظر آئیں گے ۔ جام احسان جوکیو نے پریس کلب پہنچ کر صحافی امین فاروقی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی انکے ہمراہ مقصود خان جوکیو ، احسان ملاح و دیگر موجود تھے

Exit mobile version