49

یوسی5 محمدی کالونی میں شاندار جلسہ، رحیم تنولی کا محب اللہ خان کو خراج تحسین

یوسی5 محمدی کالونی میں شاندار جلسہ، رحیم تنولی کا محب اللہ خان کو خراج تحسین

شارجہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ نون شارجہ کے ڈپٹی پریس سیکرٹری محمدرحیم خان تنولی نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ ن ضلع کیماڑی کراچی کے صدر سابقہ چیئرمین حاجی محب اللہ خان کو محمدی کالونی یو سی 05 میں مسلم لیگ ن کا عظیم الشان اور کامیاب جلسہ کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،

محمدرحیم خان تنولی نے کہا کہ ہم صدر کراچی ڈویژن انجینئر سلمان خان کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں، محمدرحیم خان تنولی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام حقیقی ورکرز بزرگ جوان اور ہمارے انتہائی ہمدردوں اور ہم سے سچے جذبات رکھنے والے تمام زندہ دل عوام کے بہت ممنون و مشکور ہیں

جنہوں نے شاندار کمپین چلائی اور دن رات ایک کر کے سوشل میڈیا میں یہ اجاگر کیا کہ محمدی کالونی تاحیات چئیرمن محب اللّہ بھائی کی قیادت میں ن لیگ کا قلعہ تھا اور انشاءاللہ رہے گا، رحیم خان تنولی نےکہا کہ ہم الیکڑنک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جلسے کی بہترین کوریج کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں