23

پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی رہنماء سینیٹر سسئ پلیجو کا گھارو شہر میں مختلف محلوں کا دورہ ، تعزیت اور ملاقاتیں بھی کیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی رہنماء سینیٹر سسئ پلیجو کا گھارو شہر میں مختلف محلوں کا دورہ ، تعزیت اور ملاقاتیں بھی کیں

ٹھٹھہ نمائندہ
پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی رہنماء سینیٹر سسئ پلیجو کا گھارو شہر میں مختلف محلوں کا دورہ ، تعزیت اور ملاقاتیں بھی کیں ، خواتین کی جانب سے شاندار استقبال ، پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل میں لگی ہوئ ہے ، پارٹی کے وزیر اور مشیر نیک نیتی سے عوامی مسائل حل کررہے ہیں سندھ حکومت کی مدد سے ٹھٹھہ ضلع میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔ سسئ پلیجو
سینکڑوں لوگوں کو میرٹ پر نوکریاں بھی دی گئی ہیں بلدیاتی الیکشن میں عوام تیر پر مہر لگا کر امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ سینیٹر سسئ پلیجو نے صفر عارفانی ، مصری خان خاصخیلی ، ابراہیم خاصخیلی ، سے انکے مرحومین پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی جبکہ نئ آبادی گھارو میں عارب خاصخیلی کی وفات پر انکے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اس موقع عثمان کنبہار ، وحید عارفانی ، سکندر چانڈیو ، جان محمد تھیم ، میر بابو پہنور ، حیدر چھٹو ، تنویر حیدر پلیجو ، فاروق پلیجو و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں