34

ملک بھر کی طرح جہانیاں میں بھی پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری اور ساتویں خانہ شماری کے پہلے بیج ٹریننگ /ورکشاپ کا آغاز

ملک بھر کی طرح جہانیاں میں بھی پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری اور ساتویں خانہ شماری کے پہلے بیج ٹریننگ /ورکشاپ کا آغاز

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ملک بھر کی طرح جہانیاں میں بھی پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری اور ساتویں خانہ شماری کے پہلے بیج ٹریننگ /ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری محمد ارشد ورک نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جہانیاں کا دورہ کیا.

صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،حاضری چیک کی ، ریکارڈ کی چھان بین کی. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ارشد ورک نے کہا کہ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی منصوبہ بندی کو موئثر بنانے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے

تاکہ فیلڈ میں درپیش مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے. اس موقع پر سنسز کوآرڈینیٹر محمد اشفاق ، سپروائزر شاہد اقبال، رانا ضیاء الرحمن، ساجد علی گل، اویس منیر نے لیکچر دئیے نادرہ کا نمائندہ محمد بلال موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں