کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب دھماکا، 20 افراد ہلاک
کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب دھماکا، 20 افراد ہلاک
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق خودکش حملہ آور نے افغان وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں نے داخلے سے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
رائٹرز نے وزارت اطلاعات کے حکام کا حوالہ دے کر دھماکے میں 20 افراد کی ہلاکت رپورٹ کی ہے۔
فی الحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، افغان وزارت خارجہ کی عمارت کے نزدیک ترکیے اور چین سمیت کئی ممالک کے سفارت خانے موجود ہیں۔