Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ریسکیو1122 نے موٹروے پولیس بیٹ 21 کے افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا

ریسکیو1122 نے موٹروے پولیس بیٹ 21 کے افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا

خانیوال(سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالدمحمودکی ہدایت پرریسکیو کیمونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے M-4 موٹروے پولیس بیٹ21 کے افسران کے لیے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضانے ورکشاپ میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاموٹروے پولیس کے لیے تربیتی ورکشاپ بہت اہمیت کی حامل ہے اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت ہر پولیس آفیسر کے لیے لازم ہے۔کیونکہ ابتدائی طبی امداد کسی بھی انسانی جان کو بچانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضانے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد کے متعلق آگاہی دی گئی،

جس میں دل و سانس کا بند ہونا، ہڈی کا ٹوٹ جانا، خون کا بہنا اور گاڑیوں میں آگ لگنے جیسی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے فائر ایکسٹنگوشر(آگ بجھانے والا آلہ)کی عملی تربیت دی گئی اور موٹر وے پولیس کی گاڑی مین موجود فرسٹ ایڈ کٹ کے استعمال کے بارے میں مکمل بریفنگ دی بعدازاں کمیونٹی انسٹرکٹر بشیر احمد طاہر کی جانب سے ٹریفک حادثے کی صورت میں گاڑی میں پھنس جانے والے افراد کو ہائیڈرالک کٹرکی مدد سے گاڑی کی باڈی کو کاٹ کر افراد کو بحفاظت باہر نکالنے کے بارے میں بریفینگ دی گئی

اور اس کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ریسکیو 1122 کے محفوظ معاشرے کے قیام کے عزم کی تکمیل کے لئے ہر فر د کے لئے ابتدائی طبی امداد کی تربیت کا حصول انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی قمر شہزاد اور ایڈمن آفیسر محمد اکرم نے اس تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر ریسکیو1122کی ٹیم کی اس کاوش کو سراہا۔

Exit mobile version