Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہیڈکوارٹر غلنئی مین پشاو رباجوڑ شاہراہ پرخاصہ دار فورس ضم کی فیز فورتعطل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہیڈکوارٹر غلنئی مین پشاو رباجوڑ شاہراہ پرخاصہ دار فورس ضم کی فیز فورتعطل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمند
ہیڈکوارٹر غلنئی مین پشاو رباجوڑ شاہراہ پرخاصہ دار فورس ضم کی فیز فورتعطل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔تعطل سے 161ا فراد بے روزگارکی صورت میں دوسال تنخواہ بندش سے فاقہ کشی کی زندگی گزاررہے ہیں۔فیزفورفوری بحال کرکے مزیدامتحان نہ لیاجائے۔مظاہرین
ہیڈکوارٹر غلنئی مین پشاو رباجوڑ شاہراہ پرخاصہ دارفورس کا پولیس میں ضم ہونے والے فیزفورامیدواران نے تعطل کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے شاہراہ کوتقریباایک گھنٹہ ہرقسم امدورفت کیلئے بندرکھا۔

احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈاٹھائے ہوئے فیزفوربحالی کیلئے شدیدنعرہ بازی کررہے تھے۔احتجاجی مظاہرہ سے فلاحی کارکن میرافضل سمیت فیزفورامیدواران ساجد,روح اللہ,ضیأ ودیگرنے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا۔کہ سابقہ خاصہ دارفورس کی پولیس میں ضم ہونے کی باقی تین فیزکادوسال مکمل ہوئے۔مگردوسال گزرنے کی باوجودفیزفورتعطل سے161 امیدواران کادوسال سے تنخواہیں بندپڑے ہیں

۔جبکہ فیزفور کی مذکورہ اہلکاربے روزگاری کے عالم میں فاقہ کشی پرمجبورہوئے ہیں۔حالانکہ امیدواران نے تمام ضروری دستاویزات مکمل کرکے محکمہ پولیس سے پاس ہوئے ہیں۔مگرہوم ڈیپارٹمنٹ نے کاروائی کے بجائے ردی ٹوکری میں ڈال دی ہیں۔جن سے امیدواران مایوسی کاشکاراحتجاج پرمجبورہوئے۔

جبکہ فیزفورمیں 75شہدأفیملزکی اہلکاربھی متاثرہیں۔بلکہ قبائل کوسابقہ خاصہ داریاں اورمراعات بیش بہاناقابل فراموش قربانیوں پردی تھے۔جن کاانضمام کے وقت پولیس میں ضم کاوعدہ ہواتھا۔مگراب قبائل اپنے حقوق کی حصول کیلئے خوارہورہے ہیں۔ایک گھنٹہ احتجاج کے بعد مظاہرین سے ڈی ایس پی انقلاب خان کی کامیاب مذکرات پرشاہراہ کھول دیاگیا۔اورمسلہ حل میں پیش رفت کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔اوردھمکی دی کہ مسلہ فوری حل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ احتجاج پرنکل ینگے۔

Exit mobile version