ضلع مہمند۔غازی بیگ میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کھلی کچہری کاانعقاد
ضلع مہمند۔غازی بیگ میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کھلی کچہری کاانعقاد۔عوام نے کھلی کچہری میں علاقے کودرپیش مسائل کے انبارلگادئیے۔علاقائی مسائل میں بجلی لوڈشیڈنگ,سرکاری آٹافراہمی میں کمی اورویلج کونسل کی غیرمنصفانہ تقسیم سرفہرست رہے۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنرسجاد حسین آفریدی نے بعض مسائل کی فوری جبکہ کچھ درپیش مسائل پر قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعدحل کی احکامات جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق 10جنوری کوکمالی حلیمزئی غازی بیگ میں وی سی چیئرمین عمرحیات کی حجرہ پرڈی سی عارف اللہ اعوان کی خصوصی ہدایات سے اسسٹنٹ کمشنرسجادحسین کی زیرنگرانی کھلی کچہری کاانعقادہوا۔اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران,اپرتحصیل چیئرمین حافظ تاج ولی,بلدیاتی نمائندے,مختلف سیاسی پارٹیوں کی مقامی رہنمأ,قومی مشران سمیت علاقائی لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی
فراہمی,سیلاب متاثرین کومعاوضہ کی فراہمی,سیلابی ریلوں سے بچاؤ کیلئے اٹوخیل میں سوائیل کنزرویشن کی اقدامات کرنا,لکڑے فیڈرپرڈبل سورس کاخاتمہ,مال مویشیوں ادویات کی فراہمی,بے روزگارافرادکی رجسٹریشن سنٹرکاقیام,اے ڈی ار میں علاقے کونمائندگی وغیرہ مسائل بھی پیش ہوئے۔اسسٹنٹ کمشنرنے بعض مسائل پر فوری جبکہ کچھ پر محکموں کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعدحل کی احکامات جاری کردی۔
اس موقع پرتحصیل چیئرمین حافظ تاج ولی نے کہاکہ الیکشن کے دوران ہم نے عوام کیساتھ مسائل حل کاوعدہ کیاتھا۔جن میں کھلی کچہری کاانعقادکرکے ذیادہ تر محکموں کے ذمہ داران عوام کے سامنے بٹھادئیے۔تاکہ عوام اپنے مسائل خودمتعلقہ حکام کے سامنے پیش کریں۔کیونکہ بلدیاتی نمائندگان سرکاری محکموں سمیت عوامی مسائل حل کیلئے کوشاں ہیں۔جبکہ عوام ڈیوٹیوں سے غیرحاضر افراد کی نشاندہی میں اپنافرض پوراکریں۔تاکہ ان کیخلاف ںروقت کارروائی ہوسکے۔کھل کچہری میں بعض محکموں کے غیرموجودگی پرعوام سخت ناراضگی کااظہارکیا۔