49

مہنگائی، خوراک کی قلت ملک کو انسانی حقوق کے بحران کی طرف دھکیل رہی: ایچ آر سی پی

مہنگائی، خوراک کی قلت ملک کو انسانی حقوق کے بحران کی طرف دھکیل رہی: ایچ آر سی پی

مہنگائی، خوراک کی قلت ملک کو انسانی حقوق کے بحران کی طرف دھکیل رہی: ایچ آر سی پی

سستے آٹے کیلئے دھکم پیل کے واقعات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے واضح تنبیہ ہیں: انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان— فوٹو: آئی این پی
سستے آٹے کیلئے دھکم پیل کے واقعات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے واضح تنبیہ ہیں: انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان— فوٹو: آئی این پی

انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ملک میں غذائی بحران پرتشویش کا اظہار کردیا۔

ایچ آر سی پی کے مطابق سستے آٹے کیلئے دھکم پیل کے واقعات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے واضح تنبیہ ہیں، میرپورخاص میں ایک مزدورجاں بحق اور نواب شاہ میں متعدد خواتین زخمی ہوئیں۔

ایچ آرسی پی کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی، خوراک کی قلت ملک کو انسانی حقوق کے بحران کی طرف دھکیل رہی ہے، تقسیم کا ناقص طریقہ، بڑے پیمانے پربرطرفیاں ملک کو بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں۔

انسانی حقوق کمیشن کے مطابق مزدور ہرسنگھ کوہلی کی موت کی انکوائری کاغذی کارروائی سےزیادہ کچھ نہیں، 6 بچوں کا باپ غذائی عدم تحفظ کا پہلا شکار نہیں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ ریاست نے پورے ملک میں سستے داموں خوراک کی منصفانہ تقسیم کو ترجیح نہيں دی تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں