42

پاسبان حقوق اطباء پاکستان کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس کا انعقاد، ظہرانہ کا بھی اہتمام

پاسبان حقوق اطباء پاکستان کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس کا انعقاد، ظہرانہ کا بھی اہتمام

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

پاسبان حقوق اطباء پاکستان کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر نیشنل کونسل فار طب محترم پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی کو خصوصی دعوت دی گئی جس میں محترم حکیم محمد احمد سلیمی کے ساتھ ترجمان محترم حکیم طاہر نوید جنجوعہ اور محترم حکیم نذیر احمد تابش نے خصوصی طور پر شرکت کی

مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے پاسبان حقوق اطباء پاکستان کے چئیرمین پروفیسر حکیم ڈاکٹر سید ریاض حسین نقوی چیف ایگزیکٹو حکیم عظمت الٰہی کمبوہ صدر حکیم رانا محمد اسلم وائس چیئرمین حکیم ڈاکٹر محمد اسلم جنرل سیکرٹری حکیم باوا جبار شاہ اور حکیم فلک شیر شہزاد نے بھرپور انداز میں استقبال کیا گیا- تلاوت کلام پاک کے بعد پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی نے طب اور طبیب کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

اور طب کی ترقی کے حوالے سے اپنی کاوشوں سے آگاہ کیا- اس کے بعد پرتکلف کھانے کا حکیم فلک شیر شہزاد صاحب نے اہتمام کیا اور معزز مہمانوں کا پاسبان حقوق اطباء پاکستان کی مرکزی قیادت نے تشریف لانے پرشکریہ ادا کیا، اس ظہرانے میں حکیم امجد الہی، حکیم رب نواز، حکیم ڈاکٹر فلک شیر جوئیاں والا موڑ،حکیم ساجد بھائی، حکیم اعجاز علی، حکیم لقمان ودیگر حکماء نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں