پاسبان حقوق اطباء پاکستان کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس کا انعقاد، ظہرانہ کا بھی اہتمام
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)
پاسبان حقوق اطباء پاکستان کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر نیشنل کونسل فار طب محترم پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی کو خصوصی دعوت دی گئی جس میں محترم حکیم محمد احمد سلیمی کے ساتھ ترجمان محترم حکیم طاہر نوید جنجوعہ اور محترم حکیم نذیر احمد تابش نے خصوصی طور پر شرکت کی
اور طب کی ترقی کے حوالے سے اپنی کاوشوں سے آگاہ کیا- اس کے بعد پرتکلف کھانے کا حکیم فلک شیر شہزاد صاحب نے اہتمام کیا اور معزز مہمانوں کا پاسبان حقوق اطباء پاکستان کی مرکزی قیادت نے تشریف لانے پرشکریہ ادا کیا، اس ظہرانے میں حکیم امجد الہی، حکیم رب نواز، حکیم ڈاکٹر فلک شیر جوئیاں والا موڑ،حکیم ساجد بھائی، حکیم اعجاز علی، حکیم لقمان ودیگر حکماء نے شرکت کی