Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کی کاوشیں رنگ لے آئیں

ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کی کاوشیں رنگ لے آئیں

دولتالہ(نوید اے راجہ سے)ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کی کاوشیں رنگ لے آئیں،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی اصولی منظوری دیدی،خبر عام ہوتے ہی عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کو داد تحسین،صوبائی وزیر راجہ بشارت اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کیلئے اظہار تشکر،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کانوٹیفکیشن بھی ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کو دیدیا،

تحصیل دولتالہ 17یونین کونسلز پر مشتمل ہے اور تحصیل دولتالہ کی آبادی 2لاکھ85ہزار سات سو انیس افراد پر مشتمل ہے،تفصیلات کے مطابق دولتالہ کو تحصیل بنانے کیلئے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود طویل عرصہ سے جدوجہد کر رہے تھے جبکہ صوبائی وزیر راجہ بشارت کی انہیں معاونت حاصل رہی،حالیہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر ایم پی اے چوہدری ساجد محمود خاموشی کے ساتھ دولتالہ کو تحصیل بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے تھے

جو آخر کار رنگ لے آئیں،آج وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر راجہ بشارت کی قیادت میں گوجرخان،راولپنڈی کے اراکین صوبائی اسمبلی کے ایک وفد نے ملاقات کی،وفد میں صوبائی وزیر راجہ بشارت،ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود،چوہدری جاوید کوثر اور امجد محمود چوہدری شامل تھے،

اس ملاقات کا خصوصی ایجنڈا دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دلانا تھا جس میں ایم پی اے چوہدری ساجد محمود سرخرو ہوئے اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے فوری طور پر اس کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کو دیدیا،

ایم پی اے چوہدری ساجد محمود اور ارکین اسمبلی نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے پر وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ تحصیل بننے سے دولتالہ میں پائیدار ترقی ہوگی،ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئے گی،

ذرائع کے مطابق تحصیل دولتالہ17یونین کونسل پر مشتمل ہو گی،اس علاقے کی موجودہ آبادی اور تحصیل دولتالہ کی آبادی 2لاکھ85ہزار سات سو انیس افراد پر مشتمل ہے،دولتالہ کو تحصیل بنائے جانے کی خبرعام ہونے سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوامی حلقوں کی جانب سے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کے اس کارہائے نمایاں کو سراہتے ہوئے داد تحسین پیش کیا جا رہا ہے

جبکہ صوبائی وزیر راجہ بشارت اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کیلئے اظہار تشکر کیا جا رہا ہے،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دولتالہ کے تحصیل بننے سے اس علاقہ کی پسماندگی خوشحالی میں بدل جائے گی اور عوامی کی محرومیاں اور مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا۔

Exit mobile version