24

پاکستان پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے رہنماء عبدالغنی بھگیاڑ نے دھابیجی پریس کلب میں صحافی امین فاروقی کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے رہنماء عبدالغنی بھگیاڑ نے دھابیجی پریس کلب میں صحافی امین فاروقی کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت

ٹھٹھہ نمائندہ
پاکستان پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے رہنماء عبدالغنی بھگیاڑ نے دھابیجی پریس کلب میں صحافی امین فاروقی کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت و دعاء کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہی ہونگیں ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی اپنے عوامی خدمات اور بھٹو شہید کے وژن پر جیتے گی ،

عوام کے دل پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ، جہاں کچھ دوست مقابلہ پر تھے انہیں قائل کرکے پارٹی کے حق میں بٹھادیا ہے ، مزید بھی حمایت میں آرہے ہیں ، بلدیاتی انتخابات علاقائ صورتحال پر ہوتے ہیں اور یہ ہر لوکل بندے کا حق ہے عبدالغنی بھگیاڑ نے مزید کہا کہ بھنبھور ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے اس پر قبضہ کسی صورت نہی ہونے دیں گے ، دفاع میں ہراول کردار ادا کریں گے اس موقع پر فقیر نبی بخش بلوچ ، سید سیف الملوک شاہ ، مقصود احمد جوکیو و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں