27

گوادر مستقبل میں تجارتی و سیاحتی سرگرمیوںسمیت کھیلوں کا مرکز بھی بن جائے گا، مجیب الرحمن قمبرانی

گوادر مستقبل میں تجارتی و سیاحتی سرگرمیوںسمیت کھیلوں کا مرکز بھی بن جائے گا، مجیب الرحمن قمبرانی

گوادر(پ ر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا ان ترقیاتی اسکیموں میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول میں کلاس رومز، امتحانی ہال، چار دیواری، کھیل کے میدان، کیفے ٹریا، واٹر ٹینک، رہائشی کوارٹرز اور آڈیٹوریم کی تعمیر و مرمت شامل ہیںاس موقع پرڈائریکٹر جنرل نے گوادر کے قدیم قبرستان کی تحفظ کیلئے زیر تعمیر چادیواری، جنازہ گاہ، اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ زیر تعمیر روڑ کا بھی جائزہ لیا

کرکٹ گراؤنڈ اور فٹبال گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو ہدایات دی کہ کام کی رفتار میں غیر معمولی تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام منصوبے قبل ازوقت پایہ تکمیل تک پہنچیں اور انکے ثمرات لوگوں تک پہنچ جائیںاولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ کے تحت تمام ترقیاتی کام بنیادی اور عوامی نوعیت کے ہیںجنکی تکمیل سے گوادر کے دو سب سے بڑے اور قدیمی تعلیمی ادارے گرلز ہائی اسکول اور بوائز ماڈل اسکول صوبہ کے بہترین تعلیمی اداروں کے صف میں شامل ہونگے

اور کرکٹ و فٹبال کے شاندار گراؤنڈز کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ گوادر مستقبل میں تجارتی معاشی و سیاحتی مرکز ہونے کے ساتھ کھیلوں کا بھی مرکز بن جائے انہوں نے مزید کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ زیر تعمیر روڑ دیمی زر میں ماہیگیر آبادیوں اور کاروباری مراکز تک رسائی کا آسان ترین ذریعہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں