Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی کے 7 اضلاع میں پولنگ کل ہوگی جس کے لیے  انتخابی ڈیوٹی دینے والے عملے میں پولنگ کے سامان کی تقسیم اور اس کی ترسیل جاری ہے۔

15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل مختلف اضلاع کے لیے شروع کردی گئی ہے، کچھ مقامات پر انتخابی سامان کی ترسیل میں تاخیر بھی دیکھی گئی ہے۔

مختلف اضلاع میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کیےگئے ہیں جہاں سے آج دن بھر سامان کی ترسیل کا کام جاری رہےگا۔

خاتون پولنگ عملہ یہ بھی گلہ کرتا نظر آیا کہ ان کی رہائش گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں ہے جب کہ ان کی  ڈیوٹی دور دراز علاقوں میں لگادی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق حسین نے  خاتون پاکستان کالج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ جن افسران نے ڈیوٹیاں تبدیل کروانی تھیں وہ چار ماہ سے کہاں تھے۔

ریٹرننگ آفیسر بلدیہ امتیاز علی منگی کا کہنا تھا کہ انتخابات بار بار ملتوی ہونےکی وجہ سے پولنگ کے لیے رکھی سیاہی بھی خشک ہو گئی تھی۔

Exit mobile version