58

ضلع مہمند تحصیل صافی لکڑے بازار کے مقام پر پی ٹی آئی تحصیل صافی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،امپورٹڈ حکومت کے خلاف ہ شدید نعرے بازی

ضلع مہمند تحصیل صافی لکڑے بازار کے مقام پر پی ٹی آئی تحصیل صافی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،امپورٹڈ حکومت کے خلاف ہ شدید نعرے بازی

ضلع مھمند (افضل صافی )ضلع مہمند تحصیل صافی لکڑے بازار کے مقام پر پی ٹی آئی تحصیل صافی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،امپورٹڈ حکومت کے خلاف ہ شدید نعرے بازی
لکڑے میلہ کی منتقلی کیخلاف بھی شدید نعرے بازی
احتجاجی مظاہرے میں سابقہ صوبائی امیدوار ڈاکٹر محمد اسرار صافی،جی ایس پی ٹی آئی مہمند جامداد صافی،صدر تحصیل صافی تحسین اللہ،نائب صدر لیاقت صافی،محب صافی،عمران خان، حاجی معلوم سید،جوہر خان صافی،سمیت دیگر پارٹی قائدین و پارٹی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے

ڈاکٹر محمد اسرار کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی سے دو چار کردیا ہے۔8 ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ملک میں ڈیزل،پیٹرول،آٹے سمیت دیگر روز مرہ اشیاء کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوکر عوام کے دسترس سے بھی باہر ہوگئی ہے ۔پی ٹی آئی حکومت کو معیشت کے تباہی تانے دینے اور پی ٹی آئی پر مہنگائی کے الزمات لگانے والوں نے خود معیشت کا بیڑا غرق کرکے مہنگائی آسمان پر پہنچا دی ہے۔ملک کی انڈسٹری تباہ ہوگئی ہے امپورٹڈ وزیر اعظم ملکوں سے بھیک مانگ رہا ہے

عمران خان پر حملہ کرکے انکو مایوس کرنے کی کوشش کی گئی تاہم عمران خان انکے خلاف سیسا پلائی دیوار بن گئے ہیں۔جی ایس جامداد صافی نے کہاکہ جن چوروں کے ہاتھ کاٹنے چاہیئے تھے انکے ہاتھوں میں حکومت دی گئی۔چوروں کو حکومت ملتے ہی عوام کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔عوام آٹے کے لئے در در کی ٹھوکرے کھا رہے ہیں ۔امپورٹڈ حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے،فوری مستعفی ہوکر ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔انکا کہنا تھا کہ جب تک ہم ہیں لکڑے میلہ منتقلی کسی صورت نہیں ہونے دینگے۔
صدر تحسین اللہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز روکھ لئے ہیں جس کی وجہ سے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام ٹھپ ہوگئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ،قبائلی عوام کے لئے انصاف لیکر رہینگے۔پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن و مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ قبائلی عوام کا استحصال کیا ہے۔مہنگائی و قبائلی عوام کے حقوق کے لئے ہر حد تک جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں