Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سرکاری خزانے سے اشتہاری مہم چلانے پر الیکشن کمیشن کا سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو نوٹس

سرکاری خزانے سے اشتہاری مہم چلانے پر الیکشن کمیشن کا سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو نوٹس

سرکاری خزانے سے اشتہاری مہم چلانے پر الیکشن کمیشن کا سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو نوٹس

اسلام آباد: سندھ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران سرکاری خزانے سے اشتہاری مہم چلانے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن والے دن ترقیاتی منصوبوں کے میڈیا پر اشتہارات چلائے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اشتہاری مہم پر سرکاری خزانے سے پیسے خرچ کیےگئے، کوئی بھی سیاسی جماعت سرکاری خزانے سے اشتہاری مہم نہیں چلا سکتی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو کل جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے پر معاملہ مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

Exit mobile version