35

ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات میں کم ووٹنگ ٹرن آؤٹ کو اپنے مؤقف کی فتح قرار دیدیا

ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات میں کم ووٹنگ ٹرن آؤٹ کو اپنے مؤقف کی فتح قرار دیدیا

ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات میں کم ووٹنگ ٹرن آؤٹ کو اپنے مؤقف کی فتح قرار دیدیا

آج کراچی میں دھاندلی ہار گئی اور کراچی جیت گیا، عوام نے گھر بیٹھ کر ایم کیوایم کے فیصلے پر ریفرنڈم دے دیا: خالد مقبول صدیقی۔ اسکرین گریب
 آج کراچی میں دھاندلی ہار گئی اور کراچی جیت گیا، عوام نے گھر بیٹھ کر ایم کیوایم کے فیصلے پر ریفرنڈم دے دیا: خالد مقبول صدیقی۔ اسکرین گریب

ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں نے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں کم ووٹنگ ٹرن آؤٹ کو اپنے مؤقف کی فتح قرار دیدیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد مرکز پر خالد مقبول صدیقی کا فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر جانبداری کا مظاہرہ کیا، اگر ایک ادارہ شفاف الیکشن نہیں کروا سکتا تو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا آج کراچی میں دھاندلی ہار گئی اور کراچی جیت گیا، عوام نے گھر بیٹھ کر ایم کیوایم کے فیصلے پر ریفرنڈم دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کراچی اور حیدرآباد میں انتخابات سے قبل دھاندلی کو عوام نے مسترد کیا، عوام نے کراچی کے مینڈیٹ کو چرانےکی سازش کو مسترد کر دیا۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا ایم کیوایم کی انتخابی سیاست ایوانوں کی مرہون منت نہیں ہے، ہم عوام کے دلوں میں رہتے ہیں، ہم نے 2001 میں انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا، اس الیکشن کوکوئی قبول نہیں کرےگا، اس انتخابات کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا جب وسیم اختر کے دور کے آخری دن تھے تو حلقہ بندیاں کی جاتیں، کراچی سب کا ہے مگرسب کراچی کے بھی بنیں،  آپ لوگوں نے کراچی کو لوٹ کا مال سمجھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان نے رات دیر گئے آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں