51

عام انتخابات سے قبل احتساب ضروری ہے، کیپٹن عاصم ملک

عام انتخابات سے قبل احتساب ضروری ہے، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل شفاف احتساب زیادہ ضروری ہے، اگر اگلے انتخابات شفاف احتساب کیے بغیر ہوتے ہیں تو وہی فرسودہ سسٹم برقرار رہے گا اور کرپٹ عناصر دوبادہ اقتدار میں آجائیں گے جو پاکستانی عوام کے لیے ناسور بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کو کرپشن فری سٹیٹ نہیں بنایا جاتا تب تک نا نظام ٹھیک ہوسکتا ہے

اور نا پاکستانی عوام کا معیار زندگی بہتر ہوسکتا ہے، پاکستان کو دنیا میں باوقار اور مہذب ملک بنانے کے لیے کڑے احتساب کے نظام کو اپنانا ہوگا، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ میری چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے اپیل ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف سخت ترین اور فیصلہ کن ایکشن لیں اور علاقائی، زبانی اور لسانی تفریق کیے بغیر سب کا احتساب کریں، پاکستانی عوام اس فرسودہ نظام اور کرپٹ عناصر سے تنگ آچکے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ سیاستدانوں اور بیورکریٹس سمیت ہر محکمے اور ہر ادارے کا کڑا احتساب کرکے صاف شفاف نظام تشکیل دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں