ضلع ٹھٹھہ میں بلدیاتی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کرکے ایک بار پھر ثابت کردیا ھے کہ ٹھٹھہ پیپلزپارٹی کا گڑھ
ٹھٹھہ نمائندہ
ضلع ٹھٹھہ میں بلدیاتی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کرکے ایک بار پھر ثابت کردیا ھے کہ ٹھٹھہ پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا اور ھے پیپلزپارٹی نے میونسپل کمیٹی کے مکمل 9 وارڈز کے علاؤہ ٹاؤن کمیٹی مکلی ،ٹاون کمیٹی گھارو ،ٹاون کمیٹی گھوڑا باری اور ٹاؤن کمیٹی گاڑھو پر مکمل پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کیا
جبکہ ضلع کونسل ٹھٹھہ کی 40 نشستوں میں سے 20 نشستوں پر امیدوار پہلے ھی بلامقابلہ منتخب ھوچکے تھے اور باقی 20 نشستوں کے لئے ضلع کونسل کے ممبر کے لئے پیپلزپارٹی نے 16 اور تین آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ھے جبکہ ضلع کی 40 یونین کونسلوں کے لئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے پیپلزپارٹی کے 17 جوڑے پہلے ھی بلامقابلہ منتخب ھوچکے تھے جبکہ 23 یونین کونسلوں کے الیکشن میں پیپلزپارٹی نے 21 اور 2 آزاد امیدواروں نے سیٹیں حاصل کی ھیں بلدیاتی انتخاب میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائ مایوس کن رھا پولنگ اسٹیشن خالی پڑے تھے ووٹروز نے عدم دلچسپی کا مظاھرہ کیا
ضلع میں ماضی میں پیپلزپارٹی کا جنرل اور بلدیاتی الیکشن میں ھمیشہ شیرازی گروپ سے سخت مقابلہ ھوتا رھا ھے لیکن 2018 کے جنرل الیکشن کے بعد شیرازی گروپ نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ھے اس وجہ سے سخت مقابلہ کی پوزیشن میں کوئ سیاسی جماعت نہی رہی دوسری جانب دھابیجی یونین کاؤنسل میں پیپلزپارٹی جیت چکی ہے جبکہ چیئرمین الیکشن ایک پارٹی کے انتقال پر فی الحال ملتوی ہیں ، بھنبھور یونین کونسل میں غیر سرکاری نتائج پر آزاد امیدوار جیتے ہیں پی پی کیمطابق ووٹ ہمیں کاسٹ ہوئے ہیں اس حوالہ سے بھنبھور کا نتیجہ سرکاری سطح پر نہی آسکا ہے