Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی جانب سے موبائیل میڈیکل کیمپ کا انعقاد جہاں 15 ہزار مریضوں کاعلاج کیا گیا

ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی جانب سے موبائیل میڈیکل کیمپ کا انعقاد جہاں 15 ہزار مریضوں کاعلاج کیا گیا

ٹھٹھہ نمائندہ
سیلاب اور برسات متاثرین میں پہلی جانے والی خطرناک وبائی بیماریوں کا علاج اور ان کی روک تھام کے لئے ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی جانب سے موبائیل میڈیکل کیمپ کا انعقاد جہاں 15 ہزار مریضوں کاعلاج کیا گیا 2 لاکھ سے زیادہ سیلاب متاثرین کے بحال ہونے کے بعد ان میں خطرناک بیماریاں پھیل گئیں

جن میں ملیریا، ڈائیریا، گیسٹرو، ڈینگی اور اسکین کی بیماریاں شامل ہیں اچانک پھیلنے والی بیماریوں کے علاج کے لئے ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے چئیرمین حاجی حنیف میمن نے پورے ضلع میں میڈیکل کیمپ اور موبائیل میڈیکل لگانے شروع کئے جہاں اب تک 15 ہزار سے زائد مریضوں کاعلاج کیا گیا ہے

گزشتہ روز گاوں نوھانی میں لگنے والے میڈیکل کمیپ میں 300 کے قریب مریضوں کا معائنہ کے بعد مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ سرد موسم کیلئے گرم کپڑے، جیکٹ، کمبل اور بچوں کے اسکول کا سامان بھی تقسیم کیا گیا میڈیکل کیمپ کے انچارج ڈاکٹر اقبال میمن نے بتایا کہ زیادہ تر مریض نزلہ، زکام کھانسی بخار اور اسکین بیماریوں کا شکار ییں جنہیں ہر طرح سے چیک کیا گیا

Exit mobile version