22

اوورسیزپاکستانیوں پر توجہ نا دینا حکومتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیزپاکستانیوں پر توجہ نا دینا حکومتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) 75 سالوں سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل نہ ہونا پاکستان میں برسراقتدار آنے والی تمام حکومتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے, ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ انتہائی دکھ اور افسوس کا مقام ہے

کہ تمام حکومتیں دیگر معاملات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھاتی رہی ہیں لیکن اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر وہ اقدامات نہیں اٹھائے گیے جو وقت کا تقاضا تھا، بیرون ملک مقیم لاکھوں اوورسیز پاکستانی ہر بار نئی حکومت کی جانب دیکھتے ہیں لیکن آنے والی ہر حکومت اپنے مفادات کے لیئے کام کرتی ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سراسر نظرانداز کردیتی ہے جو شدید قسم کی ناانصافی ہے

، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے انتہائی دکھ محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آج تک کوئی ایسا قانون نہیں بن سکا جس سے اوورسیز پاکستانی اور ان کے خاندان آسان طریقے سے مستفید ہو سکیں، ہمیشہ انکے لیے مشکلات پیدا کی گئیں

میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر ہمدردانہ غور کریں اور ماہانہ اربوں روپے پاکستان بھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں