20

مہنگائی عروج پر ہے اور حکومتی ادارے اربوں کا نقصان کر رہے ہیں: مفتاح اسماعیل

مہنگائی عروج پر ہے اور حکومتی ادارے اربوں کا نقصان کر رہے ہیں: مفتاح اسماعیل

مہنگائی عروج پر ہے اور حکومتی ادارے اربوں کا نقصان کر رہے ہیں: مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہے اور حکومتی ادارے اربوں کا نقصان کر رہے ہیں۔

کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور لشکری رئیسانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف کو واپس لائے تو ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں جو ہوا اس سے افسوس ہوا، آئی ایم ایف سے اب بات چیت شروع ہوگئی ہے جو خوش آئند ہے، 20 برسوں میں قرض بڑھتا جارہا ہے،51 ہزار ارب روپے قرض پہنچ چکا ہے،   اس سال پاکستان کو 21 ارب ڈالر واپس کرنا ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، حکومت تعلیم اور صحت کے بجائے قرض کی قسط ادا کرے گی، قسطیں ادا کرنے کے لیے لوگوں کے مزید پیٹ کاٹنے کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں بہت بیروزگاری اور مہنگائی بڑھ چکی ہے، وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو حقوق دیے جائیں، پاکستان اس لیےنہیں بنایاتھا کہ لوگ غربت میں زندگی گزاریں،

دوران پریس کانفرنس سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں 80 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، برآمدات بڑھانا ہوں گی، زراعت بہتر بنانا ہوگی،حکومت نے چار مہینے فیصلے نہیں کیے،جس سے معیشت کو نقصان ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں