29

نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں، مزید قربانیاں نہیں دیں گے: جاوید لطیف

نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں، مزید قربانیاں نہیں دیں گے: جاوید لطیف

نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں، مزید قربانیاں نہیں دیں گے: جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ریاست کے لیے بہت قربانیاں دیں، اب نواز شریف مزید قربانیاں نہیں دے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا نواز شریف نے ذات کی تکلیفیں بھلا کر آگے بڑھنے کی بات کی، نواز شریف نے گارنٹی نہیں لی اور نہ آج چاہتے ہیں، کیا نوازشریف بار بار قربانی دیتا رہے گا؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ریاست کے لیے بہت قربانیاں دیں لیکن نواز شریف کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، اب نواز شریف مزید قربانیاں نہیں دے گا۔

ان کا کہنا تھا 2017 میں ہم کہتے تھے ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، جب اقبال جرم کر لیا تو ٹرتھ کمیشن کیسا، اور کیا دیکھنا ہے، نومبر 2022 تک کھلے عام سرپرستی کی جاتی رہی، سرپرستی کرنے والوں نے نورا کشتی شروع کی۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا 20 ضمنی نشستوں پر بھی سہولت کاری ہو رہی تھی، روز ساڑھے تین گھنٹے جھوٹ بولے گئے، کیا اسے سہولت کاری نہیں کہیں گے۔

وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ 2017 کے کرداروں کی جیب سے پیسا نکالا جائے، 5 کرداروں نے ریاست کو سفارتی، معاشی اور مالی طور پر نقصان پہنچایا، نوازشریف کو بار بار احتساب، میڈیا ٹرائل سے گزارا گیا۔

ان کا کہنا تھا اس شخص (عمران خان) کو آج بھی مقبول رکھنا کس کی ضرورت ہے، ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کانشان بناکر نواز شریف کو لانا ہو گا، نوازشریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس پاکستان لانا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں