32

حقائق بہت تلخ ہیں، پاکستان کے پاس مسائل کا کوئی معجزاتی حل نہیں: شاہد خاقان

حقائق بہت تلخ ہیں، پاکستان کے پاس مسائل کا کوئی معجزاتی حل نہیں: شاہد خاقان

حقائق بہت تلخ ہیں، پاکستان کے پاس مسائل کا کوئی معجزاتی حل نہیں: شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گالم گلوچ اور الزام تراشی کی سیاست ملکی مسائل حل نہیں کر سکتی، تمام مسائل کا حل آئین میں موجود ہے۔

کوئٹہ میں لشکری رئیسانی، مصطفیٰ نواز کھوکھر، مفتاح اسماعیل اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کل کوئٹہ میں قومی ڈائیلاگ منعقد ہوا تھا جس میں ہم سب سے غیر جماعتی بنیادوں پر ملکی مسائل سے متعلق گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا ہم سب ملکی سیاسی صورتحال کے ذمہ دار ہیں، ہم آئین کی بات کرتے ہیں لیکن آئین پر مکمل عمل نہیں کرتے، آج کی سیاست انتقام اور دشمنی کی سیاست بن گئی ہے، آج سیاست ایک دوسرے کو گالی دینے اور الزامات لگانے کا نام ہے، یہ سیاست ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ان سب مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک فورم رکھا جس کی ابتدا کوئٹہ سے ہوئی ہے، حقائق وہ نہیں جو ٹی وی پر دکھائے جاتے ہیں یا اخبارات میں بتائے جاتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا اس وقت ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے،  معیشت، سیاست اور دیگر مسائل کا حل آئین میں موجود ہے، جو خرابیاں 10 سے 20 سال میں پیدا ہوئیں وہ 8 ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتیں، موجودہ مسائل کے ذمہ دار سیاستدان، فوجی، بیوروکریٹ، اور میڈیا سمیت ہم سب ہیں، عدلیہ بھی ان فیصلوں کو دیکھے جس کے اثرات ملک پر پڑے۔

ان کا کہنا تھا ملک کے حقائق بہت تلخ ہیں، پاکستان کے پاس مسائل کو کوئی معجزاتی حل نہیں ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملکی مسائل حل ہوں تو ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئین کے مطابق تمام فیصلے کرنے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں