32

مہمند، تحصیل امبار سروشاہ میں معدنیات کا دس سالہ تنازعہ ختم

مہمند، تحصیل امبار سروشاہ میں معدنیات کا دس سالہ تنازعہ ختم

ضلع مھمند (افضل صافی سے) مہمند، تحصیل امبار سروشاہ میں معدنیات کا دس سالہ تنازعہ ختم۔ مصالحتی جرگے کی کوششوں سے فریقین نے آپس میں بغلگیر ہوکر دعووں سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔قبائلی رسم و رواج اور جرگہ نظام موثر کردار ادا کررہاہے۔ مقامی لوگ اپنے تنازعات حل کرنےکے لئے جرگے کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند صدام حسین میمن کا مصالحتی جرگے سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں اتوار کے روزلوئر مہمند تحصیل امبار سروشاہ میں ایک مصالحتی جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں جرگہ ممبران طارق خان، حاجی حامدخان،زرداعلی اور دیگر کی کوششوں سے معدنیات کے حوالے سے پیدا شدہ دس سالہ تنازعے کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔منعقدہ جرگہ میں فریق حاجی یارتاج،حاجی گلاب سید و دیگر اور فریق دوم نصیب خان،دوست محمد،یاسین،حاجی بہادر اور دیگر نے جرگہ شرکاء کی موجودگی میں اپنے تمام دعووں سے دستبرداری اور غلط فہمیوں کے خاتمے کا اعلان کیا۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرلوئرمہمند صدام حسین میمن، سابق امیدوارصوبائی اسمبلی مولاناگلاب نور، ملک حاجی عزت خان اور قاضی روح الآمین نے فریقین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مصالحتی جرگے کے ساتھ تعاون کرکے علاقے کا دیرینہ تنازعہ ختم کردیا۔مقررین نے کہا کہ دین اسلام ہمیں امن اور بھائی چارے کی تلقین کرتاہے۔ غفو و درگزر ہرمسلمان کا شیوہ ہونا چاہئیے

۔ انہوں نے کہا کہ قبائیلی رسم و رواج اور جرگہ نظام علماء کرام کی معاونت سے علاقے میں موثرکردار ادا کررہاہے۔ مقامی لوگ تنازعات کی صورت میں جرگوں سے رجوع کیاکریں اورانتشار سے بچنے کے لئے بات چیت سے حل تلاش کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں