اوورسیزپاکستانیو کے لیے مئوثرقانون سازی وقت کی ضرورت ہے، کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ اس وقت تک ہر سطح پر انتخابات سے پہلے احتساب اور اصلاحات کی بات کی جا رہی ہے
تو اس حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مؤثر قانون قانون سازی کی جائے، ان کے لیے قومی اسمبلی اور سینٹ میں کوٹہ کے حساب سے نشستیں مختص کی جائیں جبکہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ساتھ ساتھ ان کو چاروں صوبائی اسمبلیوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اسمبلی میں بھی نمائندگی دی جائے،