52

شیخوپورہ، حکام بالا کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ

شیخوپورہ، حکام بالا کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ

شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے)ایس ای لیسکو ذوالفقار علی بلوچ، ایکسیئن رورل ڈویژن راشد احمد سومرو کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ایس ای لیسکو ذوالفقار علی بلوچ نے بتایا کہ سب ڈویژن جناح پارک نے 80سے زائد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر 35ہزار یونٹ اور 9 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ جناح پارک سب ڈویژن کے ایس ڈی او عابد سعید گجر نے اپنی ٹیموں کےساتھ لائن سپریٹنڈنٹ ارسلان بٹ جنید سلیم چغتائی میٹر انسپکٹر رانا عتیق،

جناح پارک سب ڈویژن چیئرمین کبیر حسین منج، سیکرٹری جنرل عابد حسین شاہ کے ساتھ مل کر 35 کے قریب بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی بجلی چوروں کے خلاف 35 مقدمات درج کروائے اور 9لاکھ کے قریب جرمانے بھی کیے ہیں جن علاقوں میں آپریشن کیا ان میں جناب پارک بھکھی روڈ احمد پورہ گھنگ روڑ طارق روڈ خالد روڈ بمبا والا محلہ خادم حسین روڈ بستی بلوچاں ہی شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ شیخوپورہ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے دیگر سب ڈویژنوں کو بھی سخت ہدایات کی ہے کہ وہ بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں