Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹی ایم اے اپر مہمند کی مداخلت سے گزشتہ تین سال سے میاں گان اپنے اڈہ محاصلات سے محروم ہیں،میاں گل غفار

ٹی ایم اے اپر مہمند کی مداخلت سے گزشتہ تین سال سے میاں گان اپنے اڈہ محاصلات سے محروم ہیں،میاں گل غفار

ضلع مہمند۔گنداؤ میاں منڈی اڈہ میاں گان خاندان کا126سالہ ملکیت ہے۔ ٹی ایم اے اپر نے نو کروڑ روپے فنڈز کے من پسند خرچ کا منصوبہ بناکر بعض لوگوں کو ساتھ ملا دیاہے۔ یقین دہانی کے خلاف ہماری لاعلمی میں ٹینڈرجاری کر کےمیاں گان ملکیت پرقبضہ جماناچاہتے ہیں۔ٹھیکدار برادری متنازعہ ٹینڈرمیں حصہ نہ لیں

ہم اپنے حقوق کے لئے قانونی جنگ لڑینگے۔ٹی ایم اے اورانتظامیہ نے تین سال پہلے سرکاری اڈہ بنانے کا لالچ دیا اور ہماری ٹیکس وصولی روک دی ہے۔اڈہ منافع میاں لعل صدیق خاندان کے چھ سو میاگان کاذریعہ معاش تھا۔جوکہ ٹی ایم اے مداخلت سے تین سال بندپڑاہے۔حکومت قابضانہ ٹینڈرمنسوخ کریں

ورنہ میاں گان قبیلہ آئندہ پیرکودوبارہ سابقہ طرزسے اڈہ فیس وصول کرینگے۔ان خیالات کااظہار میاں گل غفارسکنہ گنداؤ کسئی میاں منڈئ نے مہمندپریس کلب میں پریس کانفرنس کی موقع پرکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے اپر مہمند کی مداخلت سے گزشتہ تین سال سے میاں گان اپنے اڈہ محاصلات سے محروم ہیں

ہم نے اپنے حقوق کی بحالی اورواگزاری کیلئے تمام ذمہ دارحکام کوفریادکرکے درخواستیں دی ہیں۔مگر تین سالوں سےضلعی انتظامیہ اورٹی ایم اے مختلف معاہدوں اوردوسری حلیوں بہانوں سے ٹرخا رہے ہیں۔اوراب ایک اخباری اشتہارکے ذریعے میاں منڈی کا اڈہ ہمارے لاعلمی میں ٹینڈرکرکے میاں قبیلہ کی ملکیت پرقبضہ کرناچاہتے ہیں

میاں گل غفارنے میڈیاکے ذریعے تمام ٹھیکیداربرادری سے متنازعہ اور قابضانہ ٹینڈرمیں حصہ نہ لینے کی اپیل کی۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ٹی ایم اواپرمہمند نے ہمارے میاں گان خاندان سے عناد کی بناء پر من پسند جگہ ٹینڈرکرنے پرتلا ہواہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اورٹی ایم اے میاں گان قبیلہ کی ملکیت پرقائم دوکانداروں کیساتھ چھیڑچاڑکررہے ہیں

انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت پہلے میاں منڈی بازار سرکاری روڈ کے زمین کامعاوضہ اداکریں پھرتجاوزات ہٹانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔انہوں نے گنداؤاڈہ کیلئے جاری ٹینڈرکی فوری منسوخی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا۔ جانی ومالی نقصان کی صورت میں ٹی ایم او ذمہ دارہونگے۔انہوں نے ڈیڈلائن دی کہ اگررواں ہفتہ ہمارے مطالبات پوری نہ ہوئے۔توآئندہ پیرسے میاں منڈی بازار میں سابقہ طرزکااڈہ فیس وصول کرنے سمیت عدالت سے رجوع کرینگے۔

Exit mobile version