19

گزشتہ شب پولیس کی نفری نے ہمارے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا ،شیخ عبد المجید

گزشتہ شب پولیس کی نفری نے ہمارے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا ،شیخ عبد المجید

ٹھٹھہ نمائندہ
پولیس نے گزشتہ رات گھر پر چڑھائی اور تقدس پامالی کرکے تین افراد سمیت سونا اور رقم لے اڑے اعلی اختیاری ادارے ہماری مدد کرتے ہوئے افراد اور مال بازیاب کرائے۔ متاثرہ خاتون مریم جتوئی کی پریس کانفرنس تفصیلات کیمطابق شیخ عبد المجید سندھی کالونی کی رہائشی جتوئی فیملی کی خاتون مریم جتوئی ، وقار جتوئی اور کریم بخش جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب پولیس کی نفری نے ہمارے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے

چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور گھر میں موجود تین افراد عبدالکریم جتوئی ، بلال جتوئی اور ھادی بخش جتوئی سمیت گھر پر موجود سونا و رقم لیکر گم کردیا ہے ، جبکہ اس حوالہ سے ہم مقامی تھانہ دھابیجی گئے تو پولیس کی جانب سے ہمیں نہی سنا گیا اور گرفتاری والے عمل سے لاعلمی ظاہر کی گئ جس پر ہم پریس کلب پہنچکر میڈیا کے ذریعے اعلی اختیاری اداروں سے اپیل کررہے ہیں کہ ہمارے گم کردہ افراد سمیت سونا و رقم کو سامنے لایا جائے دیگر صورت سخت احتجاج کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں