31

پولیس خدمت مرکز شیخوپورہ کی زبردست کاروائی

پولیس خدمت مرکز شیخوپورہ کی زبردست کاروائی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)انچارج خدمت مرکز شیخوپورہ کی فوری کاروائی- تفصیلات کے مطابق انچارج خدمت مرکز شیخوپورہ محمد سرور نے زبردست کاروائی کرتے ہوئے تھانہ مصطفےٰ آباد لاہور کے رہائشی اور جعلی چیک دینے کے الزام کے مقدمہ میں ملوث راشد سکنہ ٹبی ہریا کو گرفتار کرلیا-

انچارج خدمت مرکز شیخوپورہ محمد سرور نے میڈیا کو بتایا کہ راشد نامی ملزم چالاکی سے خدمت مرکز شیخوپورہ سے کسی مقدمہ میں بھی ملوث نہ ہونے کا اپنا کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے آیا تھا جس کو خدمت مرکز شیخوپورہ کے عملہ نے فوری گرفتار کرلیا جس کے بعد لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا، مزید کہا کہ پولیس خدمت مرکز شیخوپورہ میں جملہ سٹاف انتہائی قابل، مستعد اور پروفیشنل عملہ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتا ہے

اور ڈی پی او شیخوپورہ کی سربراہی میں ہمارا آفس شیخوپورہ بھر کے شہریوں کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنے میں بہترین کردار ادا کررہا ہے جہاں کم وقت میں بیشمار سہولیات میسر آرہی ہیں جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سائلین کو ایک ہی جگہ پر زیادہ سے زیادہ آسانیاں مہیا کرنا ہے جوکہ شہریوں اور پنجاب پولیس کے مابین ہم آہنگی اور عوام دوستی کے لئے کئے جانے والے اقدام کی جانب بہترین پیشرفت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں