Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسحاق ڈار کا عمران خان کو معیشت کے معاملے پر لائیو مناظرے کا چیلنج

اسحاق ڈار کا عمران خان کو معیشت کے معاملے پر لائیو مناظرے کا چیلنج

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو  معیشت کے معاملے پر لائیو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان آئیں مجھ سے مناظرہ کرلیں، عمران خان بار بار غلط بیانی اور جھوٹ بول رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آج جو حالات ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے آج پھر معیشت کے غلط اعداد و شمار پیش کیے، معیشت کے برے حالات کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ ہمارے پاس چوائس تھی کہ سیاست بچائیں یا ریاست، عمران خان کا ہدف یہ ہے کہ اگر ان کی حکومت نہ رہے تو ریاست بھی نہ رہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کا موٹو اور  نصب العین الٹ ہے، عمران خان کے پیدا کردہ برے حالات کے بعد ہم نے ریاست کو بچایا ہے۔ عمران نیازی میں آپ کو شیشہ دکھاؤں گا، معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہم نہیں عمران نیازی ہیں۔

Exit mobile version