Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

حکومت پاکستان یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے، مظاہرین کا مطالبہ— فوٹو: لاہور/ آن لائن

ملک کے مختلف شہروں میں سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

ملتان، گوجرانوالا، سرگودھا، حیدرآباد، نواب شاہ، جیکب آباد، سجاول، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ، نکیال آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی ، کوئٹہ ، اسلام آباد ، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ کراچی میں طارق روڈ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ سوئیڈن کے خلاف اس وقت پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، سوئیڈن میں آزادی اظہار کے نام پر قرآن پاک کی توہین کی گئی۔

سرگودھا میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام عظمت قرآن ریلی نکالی گئی اور چوک بلاک 12 میں مظاہرہ کیا گیا، حیدر آباد جیکب آباد ،کشمور، نواب شاہ، سجاول، ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

تحریک لبیک کے تحت بھی کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان حیدر آباد اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

کراچی میں ٹی ایل پی کی ریلی شہرکے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پہنچی، ملتان میں گھنٹہ گھر چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جوپریس کلب پہنچ کر ختم ہوئی، مقررین نےکہاکہ حکومت سوئیڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کرے۔

https://youtu.be/8fFC4voNPEg
Exit mobile version