Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ملک میں مہنگائی کے جن کو قابو کرنا وقت کی ضرورت ہے،چوہدری سرور

ملک میں مہنگائی کے جن کو قابو کرنا وقت کی ضرورت ہے،چوہدری سرور

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی)ملک کے ممتاز سماجی، فلاحی و بزنس راہنماء اور شاہین گروپ جی الیون مرکز کے مرکزی راہنماء چوہدری سرورنے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے جن کو قابو کرنا وقت کی ضرورت ہے، سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال جیسی سمجھدار اور صاحب فہم قیادت کی ملک کو اشد ضرورت ہے،

0غریب عوام کا کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے اس وقت پاکستانی لوگ غربت سے بھی نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ سفید پوش لوگ روز جیتے اور روز مرتے ہیں، آٹا کے مصنوعی بحران کا جلد خاتمہ اور بحران کے ذمہ داران کو سخت سزا ملنا وقت کی ضرورت ہے، عالمی برادری کا پاکستان کی مشکل گھڑی میں ایک بار پھر ساتھ دینے اور عالمی امداد پر پاکستانی قوم ان کی مشکور ہے،

لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے اور ٹھوس بنیادوں پر پالیسیاں مرتب کرنا بہت ضروری ہے، غربت و مہنگائی کے خاتمے اور معاشی خوشحالی کے لیے بے پناہ ٹیکسوں کی تعداد کو کم کرنے اور تاجروں کو حقیقی ریلیف دینا ناگزیر ہے اسی طرح تاجر برادری کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھی عام عوام کو ریلیف دے، تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت رکھتے ہیں،

ملکی کی معاشی و اقتصادی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنا حکومتی ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میں ملکی معاشی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مسائل بارے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال سمیت تجارت اور معاشیات سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات نے بھی اپنے خطاب میں ملکی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت اور جامع حکومتی معاشی پالیسیوں کے

انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ چوہدری سرور نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی خوشحالی اور ترقی کے لیے تمام مکتبہ فکر کو اپنا کردار احسن انداز میں ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہو کیونکہ جتنا یہ ملک ترقی کرے گا اتنی ہی معاشی ترقی ہو گی جس سے تاجر طبقہ اور عام عوام بھی خوشحالی کی جانب گامزن ہوں گے۔

Exit mobile version