24

مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی اسکول مکلی کی جانب سے پہلا انٹر اسکول بوائز/ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد ہوا

مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی اسکول مکلی کی جانب سے پہلا انٹر اسکول بوائز/ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد ہوا

ٹھٹھہ نمائندہ
مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی اسکول مکلی کی جانب سے پہلا انٹر اسکول بوائز/ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد ہوا ، چیمپئن شپ بوائز کا اعزاز گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی کے طالب علم محمد حسان جٹ نے حاصل کیا۔ جبکہ گرلز ایونٹ کا اعزاز مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی اسکول مکلی کی طالبہ بسمہ خالد نے اپنے نام کیا۔ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ٹھٹہ کے نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی میں کھیلوں کی اہمیت انمول ہے کیونکہ کھیل ہر انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے کھیل حوصلہ اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کھیلوں سے ہی ہمارے اندر جیت اور شکست کو قبول کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

تقریب سے سر نظام الدین کھڈائی سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹہ ، شجاعت اللہ خان ڈائریکٹر مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی اسکول ، نور محمد سرائی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ، محمد صفدر ٹھٹوی ، سید اظہر شاہ ڈائریکٹر کانسیپٹ اسکول ٹھٹہ ، جلیل احمد صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ٹھٹہ ، محترمہ یاسین انڑ ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی اسکول مکلی ، محمد شریف گجر ، ظہیر خٹک فیفا ایمبسڈر ، مد یحہ ناز جاکھرو فیفا کوچ ، حمیرا علی سوشل ورکر ، وجاہت اللہ خان سینئیر ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں