32

سواتی جلانگیال قوم کے بزرگ رہنما لالا فرنزیب خان سواتی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

سواتی جلانگیال قوم کے بزرگ رہنما لالا فرنزیب خان سواتی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ٹھٹھہ نمائندہ
سواتی جلانگیال قوم کے بزرگ رہنما لالا فرنزیب خان سواتی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جنکی میت کو کراچی غازی گوٹھ منگھوپیر سے گاؤں الائی ہزارہ روانہ کردیا گیا ، اس موقع پر قومی تنظیم سواتی جلانگیال فلاحی تنظیم کے رہنماؤں و ممبران سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے لالا فرنزیب خان کے انتقال سے قوم اپنے غم خوار بانی اور محسن سے محروم ہوگئ انکی قومی ، ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

لالا فرنزیب خان کی قومی ، ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، اللہ تعالیٰ انکی کامل مغفرت فرمائے لالا فرنزیب خان گزشتہ دنوں کراچی اپنے قومی برادری سے ملنے آئے تھے ، مرحوم نے 70 سال کے قریب عمر پائی ، سواگواران میں بیٹوں اور بیٹیوں سمیت 9 افراد چھوڑ کر دنیا سے کوچ کرگئے مرحوم لالا فرنزیب خان کے صاحبزادگان میں امین جان آف جاپان سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے

مرحوم کی نماز جنازہ ضلع آلائ ہزارہ کے گاؤں عمرے میں میت پہنچنے کے بعد ادا کی گئ ، جہاں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ، قومی تنظیم سواتی جلانگیال فلاحی تنظیم کے تمام عہدیداران و ممبران نے لالا فرنزیب خان کے اہل خانہ اور صاحبزادگان سے تعزیت کرتے ہوئے لالا کے بلند درجات اور جنت میں اعلی مقام کے لئے دعاء کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں