سابق وزیر اعظم و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف جیسی قد آورسیاسی شخصیت تحصیل گوجرخان کا اثاثہ ہے، سید ذاکر حسین شاہ
دولتالہ(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف جیسی قد آورسیاسی شخصیت تحصیل گوجرخان کا اثاثہ ہے انہوں نے ہمیشہ اہلیان تحصیل گوجرخان کی عزت و وقار میں اضافہ کیا اور تعمیر وترقی کو جو رفتار بخشی ہے اس کی مثال پیش نہیں کی جا سکتی،ان کے دور اقتدار میں تحصیل گوجرخان کے کونے کونے میں وسائل اور سہولیات کو جس طرح پہنچایا گیا نہ تو ماضی میں اس کی کوئی نظیر پیش کر سکتا ہے
اور نہ ہی آئندہ کسی اور کیلئے یہ ممکن ہے،ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی شخصیت و صدر پیپلز پارٹی دولتالہ سید ذاکر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ مندرہ چکوال،سوہاوہ چکوال شاہراؤں کے میگا پراجیکٹ ہوں یا اربوں روپے کی لاگت سے گاؤں گاؤں گیس پہنچانے کے منصوبے،گوجرخان میں پاسپورٹ آفس کا قیام ہو یا دولتالہ میں نادرا سینٹر کا قیام،ہر یونین کونسل کو کروڑوں روپے فنڈز کی فراہمی ہو یا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، تحصیل بھر میں چھوٹی بڑی سڑکوں کا جال ہویا گھر گھر بجلی کی فراہمی کے منصوبہ جات یہ سب کچھ صرف سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ہی مدبرانہ سیاست کی بدولت ممکن ہوا،جس طرح اہلیان تحصیل گوجرخان کو عزت و وقار اور سہولت و ترقی راجہ پرویز اشرف نے دیا اس کی دوسری کوئی مثال نہیں ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دور میں بھی ان کے توسط سے دولتالہ سمیت حلقہ بھر میں ترقیاتی منصوبہ جات فراہم کئے گئے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اہلیان تحصیل گوجرخان کے دلوں پر حکومت کرتے ہیں،آمدہ انتخابات میں بھی تحصیل گوجرخان کے عوام کا انتخاب راجہ پرویز اشرف کے علاوہ کوئی اور نہیں ہو سکتا۔