56

سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ نم ہے دہشت گردی کی اس کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ندیم کامران

سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ نم ہے دہشت گردی کی اس کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ندیم کامران

راولپنڈی ( بیورو ر چیف)بشپ آف لاہور ندیم کامران نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ نم ہے دہشت گردی کی اس کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ان اقدامات سے نفرتیں مزید بڑھیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو عید گاہ شریف میں پیر نقیب الرحمان اور پیر محمد حسان. حسیب الرحمن سے ملاقات کے دوران کیا

۔بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ بھی موجود تھے۔بشپ آف لاہور ندیم کامران نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور سانحہ پشاور پر مسیحی قوم کے دکھ کا اظہار کیااور ملک میں امن وسلامتی اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی، اتحاد اور محبت کے جذبوں کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اعاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانا چاہئے ، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں

۔پیر نقیب الرحمان اور پیر حسان الرحمان نے بشت آف لاہور ندیم کامران اور البرٹ ڈیوڈ کو عید گاہ شریف آمد پر خوش آمدید کہا ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاورکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دشمن قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تاہم سیکیورٹی فورسز دشمن کے ہر وار کا بھرپور جواب دیں گی اور دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں