وعدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، راجہ پرویز اشرف
وعدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور طاقت کے بے دریغ استعمال کو بند کروانے میں بھر پور کردار ادا کرئے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے خلاف بھارتی حکومت کا ظلم و بربریت خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے ان خیالات سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گزشتہ روز صدر پیپلز پارٹی دولتالہ سید زاکر حسین شاہ اور پارٹی عدہیداران و کارکنان سے ملاقات اور پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
بعد ازاں انہوں نے مستالہ میں پارٹی کے مقامی رہنما کے صاحبزادوں کی دعوت ولیمہ شرکت کی اور میانہ موہڑہ میں پارٹی رہنما راجہ یاسر کے کاروباری مرکز پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مختلف وفود سے بھی ملاقات کی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے پر عزم ہے اور اس کے مستقل حل تک مقبوضہ وادی میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی اور علاقائی فورمز پر اجاگر کرتی رہے گی
نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ تو تحریک آزادی کو متزلزل کر سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان کے اصولی موقف کو بدل سکتا ہے پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے اصولی موقف کی حمایت کرتا ہے اور علاقائی و بین الاقوا،ہ فورمز پر ان کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی اخلاقی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گااس موقع پر انکے ہمراہ سرپرست اعلی پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف بھی موجود تھے