37

جاتلی پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو منشی حسنات علی سے ساڑھے چھ لاکھ روپے کیش لے اڑے

جاتلی پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو منشی حسنات علی سے ساڑھے چھ لاکھ روپے کیش لے اڑے

دولتالہ(نامہ نگار )جاتلی پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو منشی حسنات علی سے ساڑھے چھ لاکھ روپے کیش لے اڑے جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا حسنات علی ولد ضابطہ حسین نے جاتلی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شام احتشام ولد محمود اور عدیل ولد صفدر سکنہ دیوی نشے کی حالت میں پمپ پر آئے مجھ سے لڑائی جھگڑا کیا اور بعد ازاں ہمراہ 8نا معلوم افراد ڈنڈے اور سوٹے لیکر آ گئے مجھے مارنا شروع کر دیا

پمپ پر موجود دیگر دو ملازمین کو بھی مارا پیٹا مجھے زبردستی گاڑی میں ڈاک کر لے گئے راستے میں مارا پیٹا اور ڈہوک کرمی کے پاس پھینک کر فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے ساڑھے چھ لاکھ روپے کیش بھی اور موبائل فون بھی لے گئے جاتلی پولیس نے حسنات علی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان زیر دفعہ365/148/149کے تحت مقدمہ درج کر لیا مسلم لیگی رہنما و سابق امیدوار یو سی دیوی نے ڈکیتی واقعہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ لڑائی جھگڑے کے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیکر زیادتی کی گئی ہے

میرا بھتیجا احتشام جو دولتالہ میں کاروبار کرتا ہے 3فرورری اس پٹرول پمپ پر پٹرول نہ ملنے پر اسکی ملازمین سے تلخ کلامی اور تکرار ہوئی پمپ ملازمین کی جانب سے میرے بھیتجے کو حسنات،عمران اور افتخار وغیرہ زدوکوب کیا وڈیو بنائی موبائل اور پیسے بھی چھین لیے اور دو گھنٹے تک بٹھائے رکھا جب کہ وقوعہ والے دن ہمارے عزیز پمپ پر پٹرول ڈلوانے گئے تو انکی پمپ ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی ہو گئی جسکو بنیاد بنا کر ڈکیتی کا بے بنیاد مقدمہ درج کروایا انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرٹ پر انکوائری کرائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں