30

پرویز مشرف کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہار افسوس

پرویز مشرف کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہار افسوس

پرویز مشرف کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہار افسوس

صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

عارف علوی نے پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت کی اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہبازشریف نے پرویز مشرف کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا اور ایک بیان میں کہا کہ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی پرویز مشرف کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو صبرجمیل عطا کرے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف 5 فروری کو دبئی میں انتقال کرگئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=3X0V3o1FOlA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں