Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی تعلیمات پر عمل کرکے امت مسلمہ کی رہنمائی کرسکتے ہیں،مولانا سید مجتبیٰ حسین سبحانی

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی تعلیمات پر عمل کرکے امت مسلمہ کی رہنمائی کرسکتے ہیں،مولانا سید مجتبیٰ حسین سبحانی

اسلام گڑھ (نامہ نگار)جشن مولود کعبہ کانفرنس سے مفتی حبیب رضا خطیب جامعہ مسجد رکھیال اسلام گڑھ ،مولانا سید مجتبیٰ حسین سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی تعلیمات پر عمل کرکے امت مسلمہ کی رہنمائی کرسکتے ہیں حضرت علی کے بارے میں حضورﷺ کا ارشاد پاک ہے

کہ علی مجھ سے اور میں علی سے ہوں جس کا دوست میں اسکا علی دوست اور جس کا علی دوست اسکا میں دوست ۔حضرت علی تمام اسلامی جنگوں کے فاتح ہیں انکی تلوار کے سامنے بڑے سے بڑا جابر بھی نہ ٹھہر سکا جب نبی ﷺ نے نبوت کا اعلان فرمایا کم عمر میں واحد پہلی شخصیت مولا علی ہیں جنہوںنے حضور ﷺ کی نبوت کو تسلیم کیا اور انکے دست بازو بن گئے یہ کانفرنس فقیر پلازہ اسلام گڑھ میں زیر سرپرستی سید معظم شاہ منعقد ہوئی

کانفرنس میں چنار پریس کلب تحصیل اسلام گڑھ رجسٹرڈ کے سپریم ہیڈ چودھری عبدالالبرزاق نیازی،سرپرست اعلیٰ سلطان محمود مرزا، تنظیم السادات آزادکشمیر کے مرکزی سرپرست اعلیٰ سید صابرحسین راجوروی ،سید کاشف حسین شاہ ،حافظ محمد اقبال ،حاجی سید نثار حسین شاہ کاظمی ،حاجی عبدالمجید بٹ یا حی یاقیوم ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ ،ڈاکٹر اورنگزیب ،جاوید چشتی سمیت کثیرتعداد میں علماء مشائخ ،طلباء نے کانفرنس میں شرکت کی ۔مولانا حبیب رضا نے خطاب کرتے ہوئے

کہاکہ جناب غوث پاک شیخ سید عبدالقادر جیلانی کے نام سے جو گیارہویں کا اہتمام کیا جاتا ہے انکا تمام ولیوں کی گردن پر قدم ہے انہوںنے صالح اعمال سے لوگوں کے دلوں کو منور کیا ہم یہاں جمع ہیں ہمارا مقصد صرف لنگر کھانا نہیں ہے بلکہ نماز کی پابندی کرنا ہمارا مقصد ہے تاکہ ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکیں ۔

Exit mobile version