Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سکرنڈ اور ہالا کا جوڑا تحفظ فراہم کرنے کے لئے دھابیجی پریس کلب پہنچ گیا

سکرنڈ اور ہالا کا جوڑا تحفظ فراہم کرنے کے لئے دھابیجی پریس کلب پہنچ گیا

ٹھٹھہ نمائندہ
سکرنڈ اور ہالا کا جوڑا تحفظ فراہم کرنے کے لئے دھابیجی پریس کلب پہنچ گیا ، ہم نے محبت کی شادی کی ہے جسکا کورٹ میرج ثبوت ہمارے پاس ہے ، شوہر منصور احمد کیریو ، ہمیں اپنے رشتہ داروں آچار کیریو ، نوشاد کیریو ، شان کیریو ، گل محمد کیریو ، قادر خان کیریو ، حاکم خان کیریو اور صاحب خان کیریو سمیت دیگر سے جان کا خطرہ ہے پولیس ہمیں تحفظ فراہم کرے بیوی خالدہ کیریو
تفصیلات کیمطابق سکرنڈ کی رہائشی لڑکی خالدہ کیریو اور ہالہ کے رہائشی لڑکے منصور احمد کیریو نے آپس میں محبت کا اظہار کرتے ہوئے

کورٹ میرج کے ذریعے شادی کرلی ہے جنکا تحفظتی کورٹ آرڈر جوڑے کے پاس موجود ہے ، اس حوالہ سے گزشتہ روز مذکورہ جوڑے نے دھابیجی پریس کلب پہنچکر صحافیوں کے ذریعے اعلی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رضا خوشی شادی کی ہے ، جس وجہ سے رشتہ دار ہمارے جان کے دشمن بن گئے ہیں مذکورہ ذکر کردہ افراد سے ہمیں جان کا خطرہ ہے لہذا متعلقہ ضلع کے ایس پی اور حد پولیس ہمیں تحفظ فراہم کرے

Exit mobile version