32

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اقوامِ عالم کب انصاف کریں گی- رانا محمد علیم

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اقوامِ عالم کب انصاف کریں گی- رانا محمد علیم

شیخوپورہ (بیوروچیف/شیخ محمد طیب)یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی شخصیت و مینجنگ ڈائریکٹر باہو پراپرٹی ایڈوائزر شیخوپورہ رانا محمد علیم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو فیصلے کا مکمل اختیار ملنا چاہیئے، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ذریعے انسانی حقوق کی پامالی اور بی جے پی حکومت کی جانب سے اشتعال انگیز بیان بازی اور جارحانہ اقدامات قابل مذمت ہیں- انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے

– رانا محمد علیم نے کہا کہ 8 لاکھ کشمیریوں کو غیر انسانی لاک ڈاؤن میں رکھنا اور 9 لاکھ سے زائد بھارتی قابض افواج کے ذریعے انسانی حقوق کی پامالی پہ اقوامِ عالم کی خاموشی قابلِ مذمت ہے، مسلم دشمن سوچ اور کشمیر مخالف جنون سے علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے

جس کی ذمہ داری مودی حکومت پر عائد ہوتی ہے- مینجنگ ڈائریکٹر باہو پراپرٹی ایڈوائزر شیخوپورہ رانا محمد علیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں