شیخوپورہ، ٹریفک پولیس کی عدم توجہی و غفلت عروج پر، ٹریفک کانظام درہم برہم
شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے)ٹریفک پولیس کی عدم توجہی و نااہلی کے باعث ٹریفک کانظام درہم برہم، شہر میں ٹریفک جام معمول بن چکا- تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ ٹریفک پولیس کی عدم توجہی و نااہلی کے باعث ٹریفک کانظام درہم برہم ہوچکا جس کے باعث جگہ جگہ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے،
بتی چوک میں ٹریفک معطل ہونے سے شہری شدید پریشان ہونے لگے، آئے روز حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے- شہریوں کے مطابق ٹریفک پولیس شیخوپورہ کا عملہ ٹریفک کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوا ہے، شہری علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے خصوصا ً بتی چوک میں بے ہنگم ٹریفک شدید دشواریاں پیدا کئے ہوئے ہے اور یہاں حادثات بھی بڑھ چکے ہیں جس کی ذمہ دار ٹریفک پولیس ہے
جس کا عملہ یا تو اپنی تعیناتی کی جگہ سے غائب پاا جاتا ہے یا پھر اکثر خوش گپیوں یا بھتہ وصولی میں مصروف دکھائی دیتا ہے لیکن ٹریفک روانی کو بہتر بنانے میں کوئی بھی تیار نہیں- بتی چوک میں تعینات ٹریفک افسران نے کرپشن کی نئی مثال رقم کر رکھی ہے جنہوں نے نہ صرف رکشہ اسٹینڈز قائم کررکھے ہیں بلکہ مختلف مسافر گاڑیوں اور ویگنوں کے مالکان سے بھی مبینہ طور پر بھتہ لیکر انہیں سرعام عین بتی چوک میں مسافروں کو بٹھانے اور اتارنے کی اجازت دیئے ہوئے ہیں جبکہ یہاں کسی بھی طرح کی پارکنگ پہ سخت پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کاروائی سے اجتناب برتا جارہا ہے-
رشوت خور کرپٹ ٹریفک افسران و اہلکاروں کے خلاف بارہا شکایات کے باوجود کاروائی نہ ہوسکی جو کہ ییاں تعینات ٹریفک پولیس کے متعلقہ افسران سے مبینہ ملی بھگت کا واضح ثبوت ہے- شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام صورتحال کافوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے درپیش دیرینہ مسائل سے چھٹکارا مل سکے اور حادثات کی روک تھام کی صورت میں انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہوسکے