Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہمہیں پاکستانی بنکر سوچنا، سمجھنا اور کام کرنا ہوگا، کیپٹن عاصم ملک

ہمہیں پاکستانی بنکر سوچنا، سمجھنا اور کام کرنا ہوگا، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ہم سب کو ایک پاکستانی بن کر صرف اور صرف پاکستان کے لیے سوچنا، سمجھنا اور کام کرنا ہوگا، پاکستان کی بہترین خدمت کرکے ہمہیں اپنی نسلوں کو پھلتا پھولتا پاکستان دینا چائیے، ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں کے ہردلعزیز راہنما اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انکا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا باغ ہے اور اسکی رکھوالی اور بہتر دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،

کچھ ناعاقت اندیش افراد نے ہمارے اس باغ کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے لیکن پاکستانی ان اجاڑنے والوں کو ناتو بھولے ہیں اور نا احتساب کیے بغیر چھوڑیں گے، کیپٹن عاصم ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دعا کیساتھ ساتھ دوا کی بھی ضرورت ہے اور ہمہیں اپنے ملک کی معیشت کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے سخت محنت کیساتھ ٹیکس بھی پورا پورا ادا کرنا چائیے کیونکہ اسی ٹیکس سے معیشت کی بہتری ہوتی ہے لہذا میری اپیل ہے کہ تمام پاکستانی ایمانداری سے اپنے ٹیکس بروقت ادا کریں تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ ڈالا جاسکے

Exit mobile version